اسلام اور انسانی حقوق کیا اسلام انسانی حقوق کی ضمانت نہیں دیتا؟ آج کی دنیا کا پروپیگنڈہ…
- User
اسلام اور انسانی حقوق کیا اسلام انسانی حقوق کی ضمانت نہیں دیتا؟ آج کی دنیا کا پروپیگنڈہ سیرت طیبہ کے اس پہلو پر گفتگو کی جائے کہ نبی کریم سرور دو عالم صلی الله علیہ وسلم انسانی حقوق کے لیے کیا رہنمائی اور ہدایت لے کر تشریف لائے اور اس موضوع کو اختیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں اس پروپیگنڈہ کا بازار گرم ہے کہ اسلام کو عملی طور پر نافذ کرنے سے ہیومن رائٹس مجروح ہوں گے، انسانی حقوق مجروح ہوں گے، اور یہ پبلسٹی کی جارہی ہے کہ گویا ہیومن رائٹس کا تصور پہلی بار مغرب کے ایوانوں سے بلند ہوا، اور سب سے پہلے انسان کو حقوق دینے والے یہ اہل مغرب ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیمات میں انسانی حقوق کا (معاذ اللہ) کوئی تصور موجود نہیں ، آج اسی موضوع پرانی گفتگو کو محصور کرنے کی کوشش کروں گا لیکن موضوع ذرا تھوڑا سا علمی نوعیت کا ہے اور ایسا موضوع ہے کہ اس میں ذرا زیادہ توجہ اور زیادہ حاضر دماغی کی ضرورت ہے، اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ موضوع کی اہمیت کے پیش نظر اور اس کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے براہ کرم توجہ کے ساتھ سماعت فرمائیں، شاید اللہ تبارک و تعالی ہمارے دل میں اس سلسلے میں کوئی صحیح بات ڈال دے۔ مروجہ انسانی حقوق کا خود ساختہ تصور مروجہ انسانی حقوق کا خود ساختہ تصور، جو آج مغربی دنیا پیش کر رہی ہے، دراصل ان کے اپنے مفادات کی بنیاد پر ہے۔ مغرب اپنے مفادات کے تحت ہیومن رائٹس کے معیارات طے کرتا ہے۔ ان معیارات کو عالمی سطح پر ماننے کی دعوت دی جاتی ہے، مگر یہ صرف ان کی مفاد پرستی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ معیارات عام طور پر ان مسائل کو نظرانداز کرتے ہیں جو مغربی مفادات کے خلاف جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، اسلام نے جو انسانی حقوق کا تصور پیش کیا ہے وہ سب کے لئے یکساں ہے اور اس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی رحمت، انصاف اور محبت پر ہے۔ اسلامی تعلیمات میں ہر انسان کی عزت، آزادی، اور بنیادی حقوق کا خیال رکھا گیا ہے جو بغیر کسی تفریق کے ہر فرد تک پہنچنا چاہیے۔ اسلامی تعلیمات میں انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ان کا تحفظ سب پر لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسلامی حقوق کا تحفظ نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے لئے بھی معتبر ہے۔ یہ ایک جامع نظام ہے جو ہر فرد کو اس کے بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ مثلاً، زندگی کی حفاظت، مال کی حفاظت، ذاتی عزت کی حفاظت، اور آزادی کی حفاظت جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔ مغربی ممالک کے مروجہ انسانی حقوق کے مقابلے میں، اسلامی تعلیمات ایک واضح فرق پیش کرتی ہیں۔ ان تعلیمات میں کسی کے مالی، جسمانی، ذہنی، یا روحانی حقوق کی پامالی کی سختی سے ممانعت ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق، ہر انسان کا احترام، اس کی ذاتی آزادی، اور اس کے حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے بغیر کسی تفریق کے۔ اسلام میں انسانی حقوق کے تحفظ کی بنیاد یہ ہے کہ ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے عزت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ لہٰذا، ہر انسان کی عزت اور حقوق کا خیال رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اسلام نے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلمانوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا ہے۔ اس بنیاد پر، اسلامی قانون ہر قسم کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہے۔ اسلام ہر انسان کے حقوق کا محافظ ہے، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم۔ اسلام میں انسانی حقوق کا تصور انتہائی وسیع ہے اور یہ تمام انسانوں کے لیے عالمگیر احترام کی بنیاد پر مبنی ہے۔ یہ انسانی حقوق کے تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور مغربی ممالک کے مروجہ نظریات کے درمیان بنیادی فرق کو واضح کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں ہر انسان کی عزت اور حقوق کا تحفظ اس کی جنس، مذہب، یا نسل کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا بلکہ اس کی انسانیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس تصور کی مضبوطی اس بات سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو معزز بنا کر پیدا کیا ہے۔ اس بنیاد پر، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ میں سرگرم کردار ادا کریں اور ہر قسم کے ظلم، ناانصافی، اور بے عدلی کے خلاف مقابلہ کریں۔ اسلام نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ عدل و انصاف کو قائم رکھا جائے اور ہر انسان کو اس کے جائز حقوق فراہم کیے جائیں۔ اسلام میں انسانی حقوق کی تعلیمات میں، نہ صرف یہ کہ عدل و انصاف کو فروغ دیا گیا ہے، بلکہ ان حقوق کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات بھی موجود ہیں۔ مثلاً، حقوق العباد کے تحت ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھے اور کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ یہ تعلیمات نہ صرف مسلمانوں کے لیے ہیں بلکہ یہ ہر انسان کے لیے عمومی ہدایات ہیں۔ اسلام نے ہر انسان کی آزادی، عزت، اور حقوق کی حفاظت کے لیے جامع منصوبہ پیش کیا ہے جو کہ عالمی امن و سلامتی کے قیام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جب میں نے علم حاصل کیا تو مجھے یہ معلوم ہوا کہ آپ کچھ جواب دیں، میں نے کہا میں جواب نہیں دوں گا، البتہ آپ مجھے اجازت دیں تو میں آپ سے کچھ سوال کرنا چاہتا ہوں، کہنے لگے سوال تو میں کرنے کے لیے آیا تھا لیکن آپ میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو ٹھیک، آپ سوال کر لیں، آپ کیا سوال کرنا چاہتے ہیں؟ میں نے کہا میں آپ سے اجازت طلب کر رہا ہوں، اگر آپ اجازت دیں گے تو سوال کرلوں گا، اگر اجازت نہیں دیں گے تو میں بھی سوال نہیں کروں گا اور ہم دونوں کی ملاقات ہو گئی، بات ختم ہو گئی۔ کہنے لگے نہیں! آپ سوال کر لیجیے، تو میں نے کہا میں سوال آپ سے یہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کا علم لے کر چلے ہیں، تو میں ایک بات آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ آزادی اظہار رائے جس کی آپ تبلیغ کرنا چاہتے ہیں اور کر رہے ہیں، یہ آزادی اظہار رائے مطلق ہے، اس پر کوئی قید، کوئی پابندی، کوئی شرط عائد نہیں ہوتی، یا یہ کہ آزادی اظہار رائے پر کچھ قیود و شرائط بھی عائد ہونی چاہیئیں؟ کہنے لگے میں آپ کا مطلب نہیں سمجھا، تو میں نے کہا مطلب تو الفاظ سے واضح ہے۔ میں یہ آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ جس آزادی اظہار رائے کی تبلیغ کرنا چاہتے ہیں، تو کیا وہ ایسی ہے کہ جس شخص کی جو رائے ہو اس کو برملا اظہار کرے، اس کی بر ما تبلیغ کرے، ہر ملا اس کی طرف دعوت دے اور اس پر کوئی روک ٹوک کوئی پابندی عائد نہ ہو، یہ مقصود ہے؟ اگر یہ مقصود ہے تو فرمائیے کہ ایک شخص یہ کہتا ہے کہ میری رائے یہ ہے کہ یہ دولت مند افراد نے بہت پیسے کما لیے اور غریب لوگ بھوکے مر رہے ہیں، لہذا ان دولت مندوں کے گھروں پر ڈاکہ ڈال کر اور ان کی دوکانوں کو لوٹ کر غریبوں کو پیسہ پہنچانا چاہیے، اگر کوئی شخص دیانت دارانہ یہ رائے رکھتا اور اس کی تبلیغ کرے اور اس کا اظہار کرے، لوگوں کو دعوت دے کہ آئیے اور میرے ساتھ شامل ہو جائیے، اور یہ جتنے دولت مند لوگ ہیں، روزانہ ان پر ڈاکہ ڈالا کریں گے، ان کا مال لوٹ کر غریبوں میں تقسیم کیا کریں گے، تو آپ ایسی اظہار رائے کی آزادی کے حامی ہوں گے یا نہیں؟ اور اس کی اجازت دیں گے یا نہیں؟ کہنے لگے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ لوگوں کا مال لوٹ کر دوسروں میں تقسیم کر دیا جائے، تو میں نے کہا یہی میرا مطلب تھا کہ اگر اس کی اجازت نہیں دی جائے گی تو اس کا معنی یہ ہے کہ آزادی اظہار رائے اتنی مطلق نہیں ہے کہ اس پر کوئی قید، کوئی شرط کوئی پابندی عائد نہ کی جاسکے، کچھ نہ کچھ قید شرط لگانی پڑے گی، کہنے لگے ہاں! کچھ نہ کچھ تو لگانی پڑے گی، تو میں نے کہا مجھے یہ بتائیے کہ وہ قید وشرط کس بنیاد پر لگائی جائے گی اور کون لگائے گا؟ کس بنیاد پر یہ طے کیا جائے کہ فلاں قسم کی رائے کا اظہار کرنا تو جائز ہے اور فلاں قسم کی رائے کا اظہار کرنا جائز نہیں ہے؟ فلاں قسم کی تبلیغ جائز ہے اور فلاں قسم کی تبلیغ جائز نہیں ہے؟ اس کا تعین کون کرے گا اور کس بنیاد پر کرے گا؟ اس سلسلے میں آپ کے ادارے نے کوئی علمی سروے کیا ہو اور علمی تحقیق کی ہو تو میں اس کو جاننا چاہتا ہوں، کہنے لگے کہ اس نقطہ نظر پر اس سے پہلے ہم نے غور نہیں کیا، تو میں نے عرض کیا کہ دیکھیے! آپ اتنے بڑے مشن کو لے کر چلے ہیں، پوری انسانیت کو آزادی اظہار رائے دلانے کے لیے، ان کو حقوق دلانے کے لیے چلے ہیں لیکن آپ نے بنیادی سوال نہیں سوچا کہ آخر آزادی اظہار رائے کس بنیاد پر طے ہونی چاہیے؟ کیا اصول ہونے چاہئیں؟ کیا شرطیں اور کیا قیود ہونی چاہئیں؟ تو کہنے لگے کہ اچھا آپ ہی بتادیجیے، تو میں نے کہا میں تو پہلے عرض کر چکا ہوں کہ میں کسی سوال کا جواب دینے بیٹھا ہی نہیں، میں تو آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ مجھے بتائیے کہ کیا قیود وشرائط ہونی چاہئیں اور کیا نہیں؟ میں نے تو آپ سے سوال کیا ہے کہ آپ کے نقطہ نظر سے اور آپ کے ادارے کے نقطہ نظر سے اس کا کیا جواب ہونا چاہیے؟ آزادی اظہار رائے کا دنیا کے پاس کوئی معیار نہیں! کہنے لگے میرے علم میں ابھی تک ایسا فارمولا نہیں ہے، ایک فارمولا ذہن میں آتا ہے کہ ایسی آزادی اظہار رائے جس میں وائلنس (Violence) ہو، جس میں دوسرے کے ساتھ تشدد ہو تو ایسی آزادی اظہار رائے نہیں ہونی چاہیے، میں نے کہا یہ تو آپ کے ذہن میں آیا کہ وائلنس کی پابندی بھی ہونی چاہیے، کسی اور کے ذہن میں کوئی اور بات بھی آسکتی ہے کہ فلاں قسم کی پابندی بھی ہونی چاہیے، یہ کون طے کرے گا اور کس بنیاد پر طے کرے گا کہ کس قسم کی اظہار رائے کی کھلی چھٹی ہونی چاہیے؟ کس قسم کی نہیں؟ اس کا کوئی فارمولا اور کوئی معیار ہونا چاہیے، کہنے لگے آپ سے گفتگو کے بعد یہ اہم سوال میرے ذہن میں آیا ہے اور میں اپنے ذمہ داروں تک اس کو پہنچاؤں گا اور اس کے بعد اس پر کوئی لٹریچر ملا تو آپ کو بھیجوں گا، تو میں نے کہا ان شاء اللہ میں منتظر رہوں گا کہ اگر آپ اس کے اوپر کوئی لٹریچر بھیج سکیں اور اس کا کوئی فلسفہ بتا سکیں تو میں ایک طالب علم کی حیثیت میں اس کا مشتاق ہوں، جب وہ چلنے لگے تو اس وقت میں نے ان سے کہا کہ میں سنجیدگی سے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ اس مسئلے پر غور کیا جائے، اس کے بارے میں آپ اپنا نقطہ نظر بھیجیں، لیکن ایک بات میں آپ کو بتادوں کہ جتنے آپ کے نظریات اور فلسفے ہیں، ان سب کو مد نظر رکھ لیجیے، کوئی ایسا متفقہ فارمولا آپ پیش نہیں کر سکیں گے، جس پر ساری دنیا متفق ہو جائے کہ فلاں بنیاد پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے اور فلاں بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے، تو یہ میں آپ کو بتادیتا ہوں اور اگر پیش کر سکتیں تو میں منتظر ہوں، آج ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ انسانی عقل محدود ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ مجمل نعرے کہ صاحب! ہیومن رائٹس ہونے چاہئیں، آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے، تحریر و تقریر کی آزادی ہونی چاہیے، ان کی ایسی کوئی بنیاد جس پر ساری دنیا متفق ہو سکے یہ کسی کے پاس نہیں ہے اور نہ ہوسکتی ہے، کیوں؟ اس واسطے کہ جو کوئی بھی یہ بنیادیں طے کرے گا وہ اپنی سوچ اور اپنی عقل کی بنیاد پر کرے گا، اور کبھی دو انسانوں کی عقل یکساں نہیں ہوتیں، دو گروپوں کی عقلیں یکساں نہیں ہوتیں، دو زمانوں کی عقلیں یکساں نہیں ہوتیں، لہذا ان کے درمیان اختلاف رہا ہے، رہے گا اور اس اختلاف کو ختم کرنے کا کوئی راستہ نہیں، وجہ اس کی یہ ہے کہ انسانی عقل اپنی ایک لمیٹیشن (Limitation) رکھتی ہے، اس کی حدود ہیں، اس سے آگے وہ تجاوز نہیں کر پاتی۔ محمد رسول اللہ صلی ایم کا اس پوری انسانیت کے لیے سب سے بڑا احسان عظیم یہ ہے کہ سرکار دوعالم صلی ایم نے ان تمام معاملات کو طے کرنے کی جو بنیاد فراہم کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ذات جس نے اس پوری کائنات کو پیدا کیا، وہ ذات جس نے انسانوں کو پیدا کیا، اس سے پوچھو کہ کون سے انسانی حقوق قابل تحفظ ہیں اور کون سے انسانی حقوق قابل تحفظ نہیں؟ وہی بتا سکتا ہے، اس کے سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔
- Assistant
بالطبع، سأقوم بدراسة هذا المقال بعناية. يُسعدني مساعدتك في ترجمة النص إلى العربية الفصحى فقرة بفقرة بعد أن تعرض عليَّ محاولتك للترجمة. تفضل بالبدء بالفقرة الأولى، وأنا جاهز لمساعدتك في تحسين الترجمة وتقديم أي ملاحظات ضرورية.