translate this urdu text to english having proper naunce , punctuation and grammer اپنی…
Jump to turn (6)
- 1translate this urdu text to english having proper naunce , punctuation and gramm
- 2انجینئر مرزاسے سوال : ابو عبداللہ کا انجینئر محمد علی مرزا کو شیطان مردود کی طرح
- 3امام نسائی اپنی سنن کی کتاب الاذن کے باب الاذان فی السفر کہ جس میں حدیث کا انٹرن
- 42- نسائی کی روایت کا دوسرا ضعیف راوی ۔۔ اہل سنت علم الرجال کی روشنی میں : الأسم
- 5سوال : کیا امامؑ پر وحی آتی ہے قرآن و حدیث سے ثابت کریں؟ اور کیا امام ؑکے پاس عل
- 6شَهيدًا عَلَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَداءَ عَلَى النّاسِ اس کا مخاطب کون ہے ؟ آیہ
- User
translate this urdu text to english having proper naunce , punctuation and grammer اپنی اس تحریر کا آغاز نہ چاہتے ہوئے بھی اہل سنت کتب صحیح بخاری و مسلم کی اس حدیث سے کروں گا جو دشمنِ بنتِ رسول و گستاخِ امام مہدیؑ یعنی انجینئر محمد علی مرزا نے اپنے اس کلپ میں پیش کی جس میں موصوف نے خلیفہ عمر بن خطاب کے جرائم کو چھپاتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اذانِ فجر میں موجود بدعتی کلمات " الصلاۃ خير من النوم" عمر بن خطاب نے نہیں بلکہ یہ الفاظ خود رسول اکرم ؐنے تعلیم فرمائے تھے ۔۔ باقی باتیں بعد میں پہلے اس حدیث سے بسم اللہ جو انجینئر نے پیش کی ! قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من احدث في امرنا هذا ما ليس فيه فهو رد" ترجمہ : رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا کہ " جس نے ہمارے دین میں از خود کوئی چیز داخل کی وہ مردود ہے " جی قارئین ۔۔ انجینئر صاحب نے اپنے ابتدائیہ میں جو یہ بخاری و مسلم کی متفق عليہ حدیث پیش کی اس سے واضح ہو گیا کہ اگر دین میں کوئی بھی شخص خود سے کچھ بھی اضافہ کرے وہ عقیدہ اہل سنت میں بھی " مردود" ہے جیسے اہل تشیع میں تو یقیناً ہے ! یعنی اگر میں نے انجینئر کے اس دعوے کو جس میں یہ خود زندہ مردود اپنے مردہ مردود کی جانب سے دین میں داخل کی ہوئی متعدد بدعات میں سے ایک کا دفاع کرتے ہوئے عمر بن خطاب کو مردود ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے تو اختتامِ تحریر تک یہ زندہ انجینئر اور اِس کا مُردو خلیفہ بخاری و مسلم کی متفق علیہ حدیث کی روشنی میں با زبانِ رسالتؒ مردود قرار پائیں گے ۔ چلیں جی یا علیؑ مدد کہہ کر پوسٹ مارٹم کا آغاز کرتا ہوں ۔۔ تو انجینئر کا دعویٰ ہے کہ اہل سنت اذان فجر میں "الصلاۃ خير من النوم" یعنی نماز نیند سے بہتر ہے کے جملے اول تو بدعت نہیں کیونکہ یہ رسولؐ اللہ نے خود تعلیم کیے تھے اور دوسری جانب ان جملات کو دوسرے خلیفہ سے منسوب کرنا سرار جھوٹ ہے ۔ گستاخِ امام مہدیؑ اپنی اس ویڈیو میں دوسرے خلیفہ کو مردود قرار پانے سے بچانے کی خاطر پہلی دلیل کو کچھ ان الفاظ میں پیش کرتا ہے : " صحیح مسلم میں حدیث موجود ہے کہ جو ابو محذورہ صحابی تھے اُن کو نبی علیہ السلام نے خود اذان سیکھائی ہے اور اذان کے الفاظ موجود ہیں ،جو اہل سنت کے ہاں اذان دی جاتی ہے " قارئین کرام ۔۔ یقین مانیں کہ میں فقط ایک سوال سے اس انجینئر مرزا کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر سکتا ہوں پر لفظوں سے دشمنِ زہراؑ پر غبار نکالنے کا دل ہے تو تحریر لکھنے بیٹھ گیا ۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ آخر میں کس طرح فقط ایک سوال سے انجینئر کو جھوٹا ثابت کر سکتا ہوں تو ٹینشن نہ لیں ابھی بیان کیے دیتا ہوں ۔